اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو “ویری فائی” (آئیڈینٹیٹی کنفرمیشن) اور “سیکیور” (لاگن اپروول) ضرور کریں۔

کچھ ضروری ہدایات۔۔۔

1۔ اپنے اکاؤنٹ کے کبھی ایسے نام نہ رکھیں جو عمومی طور پر کسی کے نام نہیں ہوتے۔ کوشش کریں ڈسپلے نام انگلش میں ہو۔ اردو نام نِک نیم کے طور پر استعمال کریں۔

2۔ اپنے اکاؤنٹ پر اپنی تصویر لگائیں، تاریخ پیدائش درست رکھیں، پروفائل کی معلومات 100 فیصد مکمل اور درست
لکھیں۔
3۔ اپنی وال سے کسی مشکوک چیز کی تصویر یا ویڈیو شیئر نہ کریں، کوئی ایسی پروڈکٹ یا کوئی بھی ایسی چیز جس کی مشابہت مشکوک ہے اسے اپنی وال پر شیئر نہ کریں۔
4۔اپنی ایکٹیویٹیز فیس بک کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کے مطابق رکھیں تاکہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رہے۔
5۔ اگر آپ فیس بک اکاؤنٹ ویری فائی (Identity Confirm) اور سیکیور یعنی لاگن اپروول (Two-Factor Authentication) کر چکے ہیں اور آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی ہوچکا ہے تو اس کے بعد نام چینج کرنے، تاریخ پیدائش تبدیل کرنے، یا پروفائل معلومات میں رد و بدل نہ کریں۔
اپنا اکاؤنٹ نام، تاریخ پیدائش قومی شناختی کارڈ، یا پاسپورٹ پر موجودہ نام پر رکھیں۔ کوشش کریں اپنا اکاؤنٹ سمارٹ کارڈ قومی شناختی کارڈ پر ویری فائی کریں۔
6۔ فیس بک چونکہ اپنی ایلگورتھم میں بہت ساری تبدیلیاں کر رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس۔۔۔ فیس بک دنیا کا سب سے بڑا بزنس اور باہمی تعلقات کا پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے۔ لہذا وقت کے ساتھ ساتھ فیس بک بہت ساری نئی اپڈیٹس
لا رہا ہے۔ فیس بک نیوز ڈیسک پر نئی اپڈیٹس کے متعلق آگاہی رکھا کریں۔
7۔ چوری شدہ یا کاپی شدہ مواد اپنی وال پر کبھی نہ لگائیں۔ کوئی تحریر پسند آجائے تو اس کو اپنی وال پر شیئر کریں، کسی لکھاری کی تحریر پسند آجائے اور اس کو کاپی کرنا پڑ جائے تو اس لکھاری سے اجازت لے کر کاپی پیسٹ کریں
یا یہاں سے لی ہے اس کا حوالہ لکھ دیں یا کم از کم منقول یا کاپی شدہ یا CnC تو ضرور لکھیں۔
8۔ کسی بھی مشکل یا مسئلے کی صورت میں فیس بک انتظامیہ یعنی فیس بک کمیونٹی سے رابطہ کریں۔ کسی اجنبی کی باتوں پر کبھی عمل نہ کریں۔ کسی انجان کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات نہ دیں۔ فیس بک سپورٹ سیکشن پر فیس بک کے تقریباً ہر مسئلے کا حل موجود ہے اپنے تمام مسائل کے لیے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
9۔ اگر آپ فیس بک بزنس کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے لیے ایک عدد بزنس پیج ضرور بنائیں اور احتیاطاً اس پیج پر ایک سے زیادہ قابل اعتماد دوستوں کو ایڈمن ضرور بنائیں۔ تاکہ خدا نخواستہ اگر آپ کا اکاؤنٹ ڈس ایبل ہو جاتا ہے تو آپ کا پیج محفوظ رہے۔
10۔ فیس بک پر کسی اجنبی کی طرف سے انباکس یا کسی بھی جگہ دیا گیا کوئی ایسا لنک جو ایڈریس سے مشکوک ہو، ایسا ایڈریس جو کسی ویب سائٹ کا معلوم نہ ہو تو اسے کبھی اوپن نہ کریں۔ کوئی ایسی گیم یا چیلنج کو ایکسیپٹ نہ کریں جو گوگل یا فیس بک سے ویری فائیڈ نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔
اگر آپ ان تمام ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو پھر آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی ہوجائے گا۔ اس کے بعد اگر آپ فیس بک کی
ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کے مطابق چلتے ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ پھر کبھی ڈس ایبل، ٹرمینیٹ، یا بلاک نہیں ہوگا۔ ان شاءاللہ۔

اکثر دوست احباب کے اکاؤنٹ بار بار ڈس ایبل ہوجاتے ہیں یا بلاک ہوجاتے ہیں اور کئی کاروباری دوست احباب جو فیس بک بزنس کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کو بہت مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ لہذا تمام مسائل کا حل اس تحریر میں موجود ہے۔

کوئی چیز سمجھ نہ آئی ہو یا مزید کوئی سوال ہو تو انباکس میں رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *