الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی،پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے، پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کراسکتے ہوئے تو آج ہی پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردینگے۔
الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنا ہو گی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن کر لیں گے،25 ہزار آبادی پر حلقہ بن جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے،پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے ۔