وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری بجٹ پیش کر رہے ہیں

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، جس میں وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس لغاری آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

ایوان اقبال میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن اراکین غیر حاضر ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پچھلے ساڑھے تین سال گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، توانائی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے لیے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *