نیپرا نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بجٹ آنے تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *