تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور سرکاری ہسپتال یا کسی کی ذاتی جاگیر

 

 

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور سرکاری ہسپتال یا کسی کی ذاتی جاگیر

ہسپتال کے اندر جانے کیلئے 20 روپے انٹری فیس اور پھر ڈاکٹرز صاحبان کی عدم موجودگی اگر خوش قسمتی سے کسی ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ھو بھی جائے تو ان کا فرعونیت بھرا لہجہ تکلیف میں مبتلا مریض اور اس کے لواحقین کیلئے مذید دکھ کا باعث بنتا ھے آج ھمارے شہر کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور سماجی کارکن نصیر بھائی ( مکی مدنی ) ایک پردیسی مزدور کو جو مزدوری کرتے ھوئے زخمی ھو گیا تھا لے کر سرکاری ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور گیے جہاں انہیں کسی ڈاکٹر نے چیک کرنے اور مریض کا علاج کرنے تو دور کی بات مریض کو دیکھنا تک گوارا نا کیا گیا اور وہ تین بار مختلف حوالوں سے اور ریسکیو 1122 کی مدد سے مریض کو ہسپتال لے گئے مگر ان کو دیکھتے ھی ڈاکٹرز صاحبان نے ہسپتال سے نکال دیا اور وہ مریض کو لے کر پرائیوٹ ہسپتال چلے گئے اللہ پاک اس پردیسی مریض کو صحت عطا فرمائیں

اب دوسری بات ابھی کچھ کرائے کے دلال آجائے گے ان ڈاکٹروں کے حمایتی اگر ان نام نہاد اور غیرت مند حمایتوں میں اخلاقی جرات ھے تو آئیں میرے ساتھ ہسپتال اچانک چلتے ھیں شاید وہاں کے مناظر دیکھ کر ان لفافہ اور ڈسپرین خور حمایتوں کی غیرت جاگ جائے

جی ابھی آپ فرمائیں گے کہ ایم ایس کا موقف مجھے لینا چاہیئے تھا جی بلکل میں نے یہ کوشش بھی کی ھے ان کے فون نمبر 7530294 0313 پر رابطہ کیا مجھے جواب ملا سر ابھی مصروف ھیں بعد میں بات کیجئے گا اور گذشتہ 2 گھنٹے سے موصوف مصروف ھیں

خدا راہ خوشامد چھوڑیں اور حق سچ کا ساتھ دیں

نیچے نصیر بھائی کے ایک آفیشل گروپ میں لکھے گئے کچھ دکھ بھرے الفاظ بھی پڑھ لیں غیرت جاگ جائے شاید

#UsmanBuzdar

https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%b1%d9%88%da%af%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d9%88%d8%b3%db%8c%d8%a8-%d8%af%db%92-%d8%b1%d9%86%da%af%d8%8c-%d9%85%db%8c%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *