جنت مرزا کو برتھ ڈے پر کیا سرپرائز ملا؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سالگرہ پر ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے برتھ ڈے پارٹی دے کر اُنہیں حیران کر دیا۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرم پر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر بٹ نے جنت مرزا کی برتھ ڈے کے لیے بہت شاندار پارٹی کا اہتمام کیا ۔

جنت مرزا نےعمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین سرپرائز ہے ! بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔‘

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے

One thought on “جنت مرزا کو برتھ ڈے پر کیا سرپرائز ملا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *