ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے؟

مشہورِ زمانہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس سیریز کو امریکا اور برطانیہ میں اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بہت سے نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹریمنگ سروس کی جانب سے یہ ٹوٹیفیکیشن موصول ہوئے ہیں کہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو 20 ستمبر 2021 کو نیٹ فلکس سے ہٹادیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ یہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں مقبولیت کے کئی ریکارڈز بنا چکی ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں گزشتہ برس رمضان المبارک میں اس تاریخی ترک سیریز کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *