ملک میں کورونا کی تیسری لہر بچوں کیلئے خطرناک ہوگئی

ملک میں کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لیے دن بہ دن خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی روز میں ایک سے10 سال کی عمر کے مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یکم اپریل سے اب تک کوروناکے باعث 7 بچے جبکہ یکم فروری سے اب تک کورونا کے باعث 1 سے 10 سال کی عمر کے 14 بچے جان سے جا چکے ہیں

کورونا وائرس کے باعث اب تک1 سے10 سال تک کے 47 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے آغاز سے 30 جولائی تک 12 بچے کورونا سے جاں بحق ہوئے، یکم اگست 2020 سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جاں بحق ہوئے۔

کورونا کی پہلی دوسری لہر میں مجموعی طور پر 31 جنوری 2021 تک 33 بچے جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *