بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار سے ایک ہفتے میں صحت یاب ہو کر گھر سے باہر نکل آئے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار سے ایک ہفتے میں صحت یاب ہو کر گھر سے باہر نکل آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے اپنے بہنوئی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تو وہاں موجود مہمان اور مداح ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
تقریب میں میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان سے طبیعت سے متعلق پوچھا جس پر سلمان خان نے ہاتھ سے اشار ہ کر کے بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ گزشتہ ہفتے 56 سالہ اداکار کے منیجر نے بتایا تھا کہ سلمان خان تیزی سےصحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔