کینیڈا انتخابات: حکمراں جماعت لبرل کامیاب

کینیڈا میں حکمراں جماعت لبرل انتخابات میں کامیاب ہو گئی، جس کے بعد اس کے حکومت بنانے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ لبرلز اکثریتی حکومت بنا سکیں گے یا پھر انہیں اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال رہیں۔

عام انتخابات میں لبرلز، کنزرویٹو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *