![](https://www.samisnews.com/wp-content/uploads/2021/05/920858_062029_updates.jpg)
سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی وزیر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ گورنر بلوچستان نے استعفیٰ منظور کرلیا۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی وزیر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے ہیں ، گورنر بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیاہے ۔ ادھر استعفے کے بعد محمد صالح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر استعفیٰ دینے کا مقصد اس گناہ میں زیادہ شریک نہ ہونا ہے ۔
پریس کانفرنس میں سردار صالح بھوتانی نے دعویٰ کہا کہ مزید دوست رابطے میں ہیں اور بھی استعفے آ سکتے ہیں ، جام کمال میں بروقت درست فیصلے کرنے کی قوت نہیں ، عبدالقدوس بزنجو کے دور میں بنائے بجٹ کو جام کمال نے مسترد کیا ، ان کی وجہ سے بلوچستان ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہا۔
ہمیں کہا گیا کہ پہلے سال ترقیاتی سکیموں کا آغا زہو گیا ، پھر کہا گیا کہ دوسرے سال ہوگا لیکن دوسرے سال بھی سکیمیں شروع نہ ہو سکیں ہمیں بجٹ میں حصہ نہیں ملا، بلوچستان میں ترقی صرف کرینگے ، ہو جائیگا ، سوچا جا رہا تک ہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔
![](https://www.samisnews.com/wp-content/uploads/2021/05/WhatsApp-Image-2021-04-20-at-17.20.05-1-768x367-1.jpeg)