غزہ میں گیارہویں روز بھی اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔
غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے رات بھر میزائل برسائے جبکہ تازہ بمباری میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 240 سے زیادہ ہوگئی جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں
اسرائیلی فوج نےغزہ میں حماس کی 100 کلومیٹرطویل سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے رات بھر80راکٹ اسرائیل پر داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا