samis news
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت میں وہ لوگ موجود ہیں جنہیں سچ بولنے کی توفیق نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں احسن اقبال ، رانا ثناء اللّٰہ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ موجود ہے، نیب کہہ رہا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، عوام بھی 3 سال سے لگائے گئے الزامات جاننا چا ہتے ہیں۔
samis news
انہوں نے کہا کہ نیب نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی کک بیک نہیں لیا، 55 یا 5500 والیوم ہوں، ثبوت دینا ضروری ہے، بغیر ثبوت والیوم کسی کام کے نہیں، شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر بننے کےبعد آدھا عرصہ جیل میں گزارا۔
samis news
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رنگ برنگے وزیر ٹی وی پر ہر قسم کا الزام لگاتے ہیں، شہباز شریف کے خلاف تمام حقیقت تفصیلی فیصلے میں موجود ہے، نیب نے عدالت میں کہا ککہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور ان کے وزیر ایک سچ بتا دیں جو انہوں نے 3 سال میں بولا ہو، آج حکومت میں وہ لوگ ہیں جنہیں سچ بولنے کی توفیق نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کو کس بنیاد پر نیب ریمانڈ اور جیل میں ڈال سکتے ہیں، نیب کا چیئرمین ملک کے قانون اور آئین سے باہر نہیں ہو سکتا، آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے کل جواب دہ ہوں گے