کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا، بھارت کورونا کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں امریکا نے 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے جس کی اتنی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایسٹرازینیکا کو دنیا بھر میں دینے پر شکر گزار ہوں لیکن بھارت اس وقت کورونا سے بری طرح متاثر ہے کیا اس وقت فوری طور پر ان کو ویکسین دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر علاج کے سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے